بھارتی اسنوکر ٹیم کو این او سی جاری ہونے کا امکان روشن
وزیرداخلہ آج عالمگیر شیخ سے ملاقات کے بعد باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع
وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی اسنوکر ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے این او سی جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔
حتمی فیصلے کا اعلان بدھ کو کریں گے ، باخبر ذرائع کے مطابق 7مارچ سے کراچی میں شیڈول پاک بھارت اسنوکر سیریز کے انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، دورہ پاکستان کا اعلان کرنے والی بھارت کی 4 رکنی ٹیم وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے کی منتظر ہے۔
این او سی کی منظوری کی صورت میں ہی بھارت میں پاکستان کا ہائی کمیشن بھارتی کیوئسٹ کو ویزے جاری کرے گا،معلوم ہوا ہے کہ بعض سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر این اوسی جاری نہیں کیا جارہا تاہم وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لی اورپاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کو طے شدہ ملاقات میں رحمان ملک بعض تحفطات کے اظہار کے بعد بھارتی ٹیم کو امن کپ سیریز میں شرکت کے لیے ویزوں کے اجراء کی خاطر این او سی جاری کرنے کا اعلان کریں گے۔