توہین عدالت ایکٹ کیخلاف فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے

سپریم کورٹ نے ثابت کردیا کہ شخصیات نہیں بلکہ ملک کا آئین اہم ترین ہے،آفاق احمد

سپریم کورٹ نے ثابت کردیا کہ شخصیات نہیں بلکہ ملک کا آئین اہم ترین ہے،آفاق احمد۔ فوٹو فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکمراں آئین و قانون سے متصادم قوانین بناکر ملک میں انارکی پھیلانے کا سامان کررہے ہیں، توہین عدالت ایکٹ مجریہ 2012 کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت قانون کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین وقانون کی فتح ہے۔


سپریم کورٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ شخصیات اہم نہیں بلکہ ملک کا آئین اہم ترین ہے، آفاق احمد نے کہا کہ توہین عدالت ایکٹ مجریہ2012 عجلت میں منظور کرایا گیا تھا جس کا مقصد حکومتی شخصیات کو عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرنے کا موقع فراہم کرنا تھا جس کی مہاجر قومی موومنٹ نے نہ صرف مذمت کی تھی بلکہ ارکان پارلیمنٹ سے توہین عدالت قانون منظور نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ ملک کی عدلیہ آزاد ہے اور اپنے فیصلوں سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلیے جو کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے، دریں اثنا مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ممتاز مذہبی اسکالر اور تحریک ِاسلامی کے سابق امیر حکیم سید محمود احمد سہارنپوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story