حکمراں ملکی مفاد کو مقدم رکھیںحافظ محمد سعید
لانگ مارچ کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا،بلدیہ اور کورنگی میں اجتماعات سے خطاب
CHENNAI:
جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکی دبائو میں آکر ہر معاملے پر سر تسلیم خم کرنے کے بجائے ملکی و قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے، حکومت کے حالیہ خفیہ معاہدوں سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو مزید قدم جمانے کا موقع مل جائے گا، دفاع پاکستان کونسل کراچی میں ہونیوالے لانگ مارچ کی تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد جلد کریگی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ٹائون اور کورنگی میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل امریکا کے یہاں سے چلے جانے میں ہے، عیدالفطر کے بعد امریکی انخلا کیلیے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تاریخوں کیلیے دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔
انھوں نے کہاکہ اسلام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلیے آواز بلند کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن ہم امریکا کی ان دھمکیوں کو خاطر میں لائے بغیر مسلمانوں کی مدد و دفاع کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے، انھوں نے کہا کہ امریکا ورلڈ آرڈر اور مغربی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، عنقریب اسلام بھٹکی ہوئی دنیا کو فلاح کا راستہ دکھائے گا۔