سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع حاصل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔