اسپاٹ فکسنگ کیسایف آئی اے نے ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

ایف آئی اے نے کریمنل کیس کے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

ٹریبیونل کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف فیصلہ سامنے آچکاہے،فوٹو:فائل

GENEVA:
ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔


ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا جس میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی شامل ہے، یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسکینڈل سامنے آنے پرہی اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل کا فیصلہ ہونے تک مزید کارروائی نہ کی جائے.

اب ٹریبیونل کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف فیصلہ سامنے آچکا تو ایف آئی اے نے بھی کریمنل کیس کے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،اس کارروائی میں ٹریبیونل کے فیصلے کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔
Load Next Story