تحریک انصاف میں الیکشن خواب تھا جو پورا ہوا جاوید ہاشمی

سونامی ڈوب چکا تھا تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کے نام پر خود کو دوبارہ لانج کیا،پرویزرشید.

کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں استعمال کرنا درست نہیں،امتیاز صفدر وڑائچ کی کل تک میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہو یا پیپلزپارٹی یا کوئی اور کسی بھی جماعت کوہمت نہیں ہوئی کہ وہ تحریک انصاف کی طرح پارٹی میں الیکشن کراسکے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میںتحریک انصاف میں ایک خواب لے کر آیا تھا کہ پارٹی میں الیکشن ہوں لوگ ایک دوسرے کو ووٹ ڈال رہے ہوں تو اس خواب کی تعبیر مجھے مل گئی ہے۔کہیں کچھ ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے ہیں میڈیا سے جھگڑے اور بالخصوص ایکسپریس نیوز کے کمیرہ مین پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں اور معذرت چاہتا ہوں لیکن یہ صحیح ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی پارٹی نے اس طرح کے الیکشن کرائے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہاکہ ہرسیاسی جماعت کا ایک کلچر ہوتا ہے اور یہ کلچر سیاسی جماعتوں کی قیادت ہی پروان چڑھاتی ہے ۔




تحریک انصاف کی قیادت میں بردباری نہیں ہے، جب ایسا کلچر پارٹی کی قیادت سامنے لائے گی تو پھر ایسے واقعات ہی نظر آئیں گے پتہ نہیں یہ جنرل الیکشن میں کیا کریں گے ۔سونامی ڈوب چکا تھا تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کے نام پر خود کو دوبارہ لانج کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز صفدروڑائچ نے کہاکہ جذباتی ہونے کی بجائے حقیقت پسندی کی طرف آنا چاہئے۔اس انتخاب میں تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر خواب بڑے بڑے دیکھتے ہیں ۔کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں اپنے ساتھ رکھنے کے لیے استعمال کرنا درست نہیں ۔پنجاب میں دہشتگرد ملک اسحاق کو ہزارہ کمیونٹی کے مطالبہ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Load Next Story