ملک اس وقت کسی بھی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا
پارٹی مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، ترجمان اے این پی سندھ
BEIJING:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا، اگر کسی بھی ریاستی ستون نے اپنی حدود سے تجاوز کیا تو عوامی نیشنل پارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوگی، ایک بیان میں ترجمان اے این پی سندھ نے مزید کہا کہ یہ ملک سیاست دانوں نے بنایا ہے اور سیاسی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بعض عناصر کی جانب سے ملک کو درپیش تمام مسائل کی ذمے داری سیاست دانوں پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر ملک کی تاریخ اس کی گواہ ہے کہ تمام سانحات ہمیشہ آمریت کے ادوار میں ہوئے ہیں، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ پارٹی مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ عام انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میں ازسر نو حلقہ بندیاں کی جائیں،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اہم جماعتوں نے بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ ووٹر لسٹوں پر اپنے اعتراضات کا کھل کر اظہار کرکے ہمارے موقف کی تائید کردی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امریکا کی جنگ کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پی ایس 125 کی جانب سے دعوت افطار کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں مساجد ، مزارات ، عوامی جلسوں اور فورسز پر حملے کر رہے ہیں جس سے نقصان امریکا کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہو رہا ہے،انھوں نے کہا کہ ملک سے معاشی بدحالی ، بے روزگاری ، توانائی بحران سمیت دیگر گو نا گوں مسائل کا حل دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ اس ملک میں اسلام کا کوئی جھگڑا نہیں، صرف دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔