ممبئی میں غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری

امدادی کارکنوں نے 12 گھنٹے بعد 3 افراد کو ملبےسے زندہ نکال لیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے گھٹ کوپر میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور ملبے تلے دب کر 22 فراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


امدادی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹے بعد مزید 3 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 300 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران کارکن زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ممبئی میں عمارت گرنے سے 21 افراد ہلاک

واضح رہے کہ ایک سروے کے مطابق اس وقت ممبئی میں خستہ حال عمارتوں کی تعداد 600 کے لگ بھگ ہے جبکہ 617 عمارتیں ایسی ہیں جن کو رہنے کے لئے خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔
Load Next Story