10 سالہ پابندی کیخلاف جیروم والکے کی اپیل
والکے سردست بارسلونا میں مقیم اور ایونٹس مینجمنٹ کمپنی چلارہے ہیں
ISLAMABAD:
فیفا کے سابق سیکریٹری جنرل جیروم والکے خود پر عائد 10 سالہ پابندی کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس ) پہنچ گئے۔
بدھ کو اس حوالے سے ان کے وکلا نے اپیل دائر کردی، ماضی میں فیفا کے سابق چیف سیپ بلاٹر کے دست راست والکے کو ورلڈ کپ 2014 کے ٹکٹ اسکینڈل پر ایتھکس کمیٹی نے ابتدائی طور پر 12 برس پابندی کی سزا سنائی تھی، جسے اپیل پر 2برس کم کردیاگیا۔والکے سردست بارسلونا میں مقیم اور ایونٹس مینجمنٹ کمپنی چلارہے ہیں۔