نفاذ شریعت کیلیے علما مشائخ کو حجروں سے نکلنا ہوگا فضل الرحمن
علما اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، ہمارے پاس قرآن کی صورت میں بہترین نظام موجود ہے
GUJRANWALA:
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں شریعت کے نفاذ کیلیے علماء اور مشائخ کو حجروں سے باہر نکلنا ہوگا۔
جامعہ رحمانیہ عبدالکریم روڈ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ ہم صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ نعروں سے قوم کو دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ملا، جمعیت کے پاس قرآن کی صورت میں ایک بہترین نظام موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بیرونی اشاروں پر تسلط کے مخالف ہیں ہم ووٹوں کے ذریعے آئینی اداروں میں پہنچنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علماء کو چاہیے کہ وہ اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
انھوں نے کہا کہ مادر پدر آزاد لوگوں کی رائے کے احترام کا درس دینے والے اکثریت رکھنے والوں کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتے۔ آن لائن کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگوں کو اعتدال پسند اور مثبت سیاست کی طرف لانا چاہتے ہیں حکمرانوں اور فوج کو اچھی بات کی دعوت دیتے رہیں گے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن ترقی کا منصوبہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ جے یو آئی پنجاب کے زیراہتمام 31 مارچ کو مینار پاکستان پر ''پاکستان اسلام زندہ باد'' کانفرنس منعقد ہوگی۔