کراچی میں گرمی کی شدت برقرار پارہ 42 تک پہنچ گیا
دن ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی جارہی ہے
شہر قائد گزشتہ کئی روز سے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ شہری بےتحاشہ گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بے حال ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش اور ہوا میں نمی کاتناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ سمندری ہواؤں کی بندش کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 44 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے۔بے تحاشہ گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیاہے، شہری گرمی اور حبس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے سخت گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے اور دن میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیاہے، لوگ کے الیکٹرک کی کارکردگی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک تو شدید گرمی اوپر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ان کا جینا مشکل کردیا ہے، اتنی شدید گرمی میں کے الیکٹرک کو عوام کا خیال رکھتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔