کیپٹن ر صفدر نے اپنی تقریر میں آرمی چیف کو نشانہ بنایا اعتزازاحسن
کیپٹن (ر) صفدر جن اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں ان ہی کو گالیاں بھی دیتے ہیں، اعتزازاحسن
پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر میں مخصوص انداز اپناتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشانہ بنایا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں نئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے کوئی خاص امیدیں نہیں کیونکہ وہ ماضی میں زیادہ دباؤ برداشت نہیں کرسکے تاہم اگر وہ اپنی ذمہ داری کو آخری اننگز سمجھ کر کھیلیں تو توقعات پر پورا اترسکتے ہیں کیوں کہ وہ محتنی اور قانون سے آشنا ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فوج سمیت مختلف عہدوں پر فائز احمدی ہٹائے جائیں، کیپٹن صفدر
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اور دفاع میں پاک آرمی کے بے پناہ قربانیاں ہیں اور فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلام دشمن عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جن اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں انہیں اداروں کو گالیاں بھی دیتے ہیں، ان کا اپنی تقریر میں مخصوص انداز میں اشارہ آرمی چیف کی جانب تھا۔