تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری پی آئی اے کی لیز پر طیارے لینے کی اجازت
اضافی فنڈزکیلیے بھی قومی ایئرلائن کی درخواست منظور،نیشنل بینک13.50ارب روپے قرضہ دیگا
وفاقی کابینہ کی اقتصادی ارابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پی آئی اے کوجدیدطیارے لیزپرحاصل کرنیکی اجازت اور49 ارب روپے کی فراہمی کیلئے مالی گارنٹیاں جاری کرنیکی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی کااجلاس منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں وزیردفاع نویدقمر،سیکریٹری دفاع اورچیئر مین پی ائی اے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈآصف یٰسین ملک،ایم ڈی پی آئی اے محمدجنید یونس اورچیف فنانشل آفیسر افتاب احمد بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے پی آئی اے کے قرضے اورگارنٹیوںکی معیاد میں توسیع اور وزارت خزانہ کے لیٹر آف کمفرٹ پرنیشنل بینک سے13.50 ارب روپے کا قرضہ لینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔قومی ایئرلائن کوجدیدطیارے لیز پرحاصل کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ اضافی فنڈز کیلیے درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ وزارت خزانہ پی آئی اے کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کی خاطر رواں سال 2013کے دوران49 ارب روپے کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے نئی گارنٹیاں جاری کریگی۔