امریکی سینیٹ نے چک ہیگل کی وزیرِ دفاع کے عہدے پر تقرری کی توثیق کر دی
سینیٹ کے اجلاس میں ووٹنگ کے دوران 58 ارکان نے ان کی تقرری کے حق میں جبکہ 41 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
KARACHI:
امریکی سینیٹ نے سابق سینیٹر چک ہیگل کی ملک کے نئے وزیرِ دفاع کے عہدے پر تقرری کی توثیق کر دی ۔
سینیٹ کے اجلاس میں ووٹنگ کے دوران 58 ارکان نے ان کی تقرری کے حق میں جبکہ 41 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا، جس کے بعد وہ رواں ہفتے ہی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے ۔
چک ہیگل کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہونے کی وجہ سے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی نے بارہ دن قبل ان کی تقرری کی منظوری کے لیے ووٹنگ ملتوی کروا دی تھی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد ریپبلکنز اپنے اعتراضات واپس لینے پر تیار ہوئے۔
چک ہیگل ایران کے معاملے پر نرم رویہ اور اسرائیل کے لیے مخاصمانہ خیالات رکھنے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔ چک ہیگل نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کی گفت و شنید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔