پاکستان میں خوراک کی کمی کا مسئلہ شدید خطرہ بن گیا

عالمی انڈیکس میں 119ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کا نمبر 106 ہے، صورتحال تشویشناک قرار

بھارت100، افغانستان 107ویں نمبر پر، اس حوالے سے مختص حکومتی فنڈ صحیح استعمال نہیں ہو رہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان میں خوراک کی کمی کا مسئلہ شدید خطرہ بن گیا ہے اور عالمی رپورٹوں کے مطابق اگر فوری طور پر موثر اور ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔


گلوبل ہنگر انڈیکس (Global Hunger Index) میں 119 ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کا نمبر 106 ہے جس کی وجہ سے صورتحال کو تشویشناک قراردیا جارہا ہے۔ اس انڈیکس میں بھارت 100 اور افغانستان 107ویں نمبر پر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختص حکومتی فنڈ صحیح استعمال نہیں ہو رہے۔
Load Next Story