وکلا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
احتساب عدالت نے ہنگامی آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
BEIJING:
احتساب عدالت نے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر وکلاء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے نیب مقدمات میں شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامی آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے پولیس کے ہاتھوں وکلاء پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احتساب عدالت نے وکلاء کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نیب کورٹ نے ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور ڈی ایس پی ادریس راٹھور کے خلاف انکوائری کرنے کے بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وکلا کو ناکے پر روکنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔