مغوی غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں اہم موڑ ہے وزیر داخلہ
سی پیک پاکستان سمیت، جنوبی اور وسطی ایشیاء کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر داخلہ احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بہت اہم ہیں۔
امریکا میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ کاروں سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اغوا ہونے والے خاندان کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں اہم موڑ ہے جب کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بہت اہم ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مغویوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کا مثبت لمحہ ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سی پیک پاکستان سمیت، جنوبی اور وسطی ایشیاء کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔