اے پی این ایس نے میڈاس سے متعلق حکومت پنجاب کاموقف مستردکردیا

میڈیا اور پنجاب حکومت کے تعلقات پر برے اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر میں پرنٹ میڈیا کی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

میڈیا اور پنجاب حکومت کے تعلقات پر برے اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر میں پرنٹ میڈیا کی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ فائل فوٹو

KARACHI:
آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے اشتہاری کمپنی میڈاس اور ڈی جی پی آر میں ادائیگی کے معاملے پر محکمہ اطلاعات اور ثقافت حکومت پنجاب کے جواب کومستردکردیا ہے اور محکموں کے جواب کو حقائق کو مسخ کرنا قراردیا ہے۔ اے پی این ایس نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات اور ثقافت پنجاب نے معاملے کو نظر انداز کیا اور ایک پریس ریلیز جاری کیا جو میڈاس ادائیگی کیس کے حقائق کو بگاڑنے اور عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔


اے پی این ایس نے وزیراعلیٰ سے 24 جولائی کو درخواست کی تھی کہ کنوینئر جوائنٹ کمیٹی کو ہدایت کریں کہ وہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے جو اشتہاری کمپنی کیخلاف ایف آر درج کرنے کے معاملے کاجائزہ لے کیونکہ اسے سیاسی انتقام سمجھاجارہا ہے لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ اے پی این ایس کی اس درخواست کو یکسر نظر انداز کردیاگیا۔ اے پی این ایس وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک بار پھر درخواست کرتی ہے کہ وہ پنجاب حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلیے فوری مداخلت کریں کیونکہ کسی بھی پولیس کارروائی کے میڈیا اور پنجاب حکومت کے تعلقات پر برے اثرات مرتب ہوں گے اور ملک بھر میں پرنٹ میڈیا کی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story