کراچی میں گرمی برقرار درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 4 روزسے سورج نے کراچی پر قہر برسایا ہوا تھا اور شہری سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے ، ہوا میں نمی کے تناسب میں زیادتی اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس نے لوگوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا تھا۔ کے الیکٹرک نے بھی شدید گرمی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے سونے پہ سہاگہ والا کام کیا تھا، کئی کئی گھنٹوں تک ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنادیا تھا، شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں کی جانب سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے ، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا۔