عامرخان کی بیٹی ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئی
خدا سے ڈرو اور برقع پہنو، سوشل میڈیا پر فاطمہ ثنا کو مشورے
فلم ''دنگل''میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دے ڈالا۔
گزشتہ سال ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم''دنگل''نے نا صرف مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کے دیگر اداکار بھی راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، ان ہی میں سےایک اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں جنہوں نے فلم میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا۔
فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے روز اپنی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں، فاطمہ نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساڑھی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں لیکن لوگوں نے ان کے اس لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ''فاطمہ تمہیں ساڑھی پہننے پر شرم آنی چاہیئے''۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BZ_a_r_nGVx/"]
کچھ لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کو غیر تہذیب یافتہ لباس پہننے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ایک اور صارف نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا''خدا سے ڈرو اور برقع پہنو''۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب فاطمہ کو متنازعہ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔