پنجاب کا 10ہزار کیوسک پانی کم فراہم کرنے پر ارسا سے احتجاج

ارسا نے چشمہ سے پنجاب کا پانی32ہزار کیوسک سے کم کرکے 22ہزار کیوسک کردیا

ارسا نے چشمہ سے پنجاب کا پانی32ہزار کیوسک سے کم کرکے 22ہزار کیوسک کردیا . فائل فوٹو

پنجاب نے ارسا کی طرف سے صوبے کو فراہم کئے جانے والے پانی میں 10ہزار کیوسک کمی کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ارسا کو احتجاجی خط ارسال کر دیا ہے۔ ارسا کی طر ف سے چشمہ سے پنجاب کا پانی32ہزار کیوسک سے کم کرکے 22ہزار کیوسک کردیا گیا۔


پنجاب کی طرف سے چیئرمین ارسا کو بھیجے جانے والے احتجاجی مراسلے میں کہاگیاہے کہ دس ہزار کیوسک پانی کی کمی سے جنوبی پنجاب میں فصلیں متاثر ہوں گی بالخصوص رحیم یار خان اور گرد و نواح کے علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ چناب سے فلڈ کے پانی کو جواز بنا کر ارسا نے پانی میں کمی کی ہے جبکہ یہ پانی وہاں پہنچنے میں دس دن لگ جائیں گے۔ اس عرصے میں کاشتکار کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ارسانے جو ایڈہاک انتظامات کئے ہیں یہ درست نہیں۔
Load Next Story