نواب شاہ قومی شاہراہ پر وین الٹنے سے 2افراد جاں بحق

15افراد شدید زخمی، دولت پور کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث وین الٹ گئی، زخمی اسپتال منتقل

دینو جشن بس اسٹاپ کے مقام پر مورو سے نواب شاہ آنے والی مسافر وین کا ٹائر پھٹ گیا ہو گیا جس کی وجہ سے وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر مورو سے نواب شاہ جانے والی تیز رفتار وین ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

2 مسافر جاں بحق ، 15شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قاضی احمد اسپتال داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر دینو جشن بس اسٹاپ کے مقام پر مورو سے نواب شاہ آنے والی مسافر وین کا ٹائر پھٹ گیا ہو گیا جس کی وجہ سے وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔




جس کے نتیجے میں سیہون سے تعلق رکھنے والا مسافر گل حسن رند اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا مسافر محمد شفیق شیخ جاں بحق ہوگئے جبکہ وین میں سوار 15مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قاضی احمد اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
Load Next Story