مرلی دھرن اور سنتھ جے سوریا پاکستان میں کھیلنے کو تیار
سوئی نادرن کی جانب سے کھلانے کیلیے بورڈ کو درخواست کردی، باسط علی
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی نادرن گیس کے کوچ باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز مرلی دھرن اورسابق کپتان سنتھ جے سوریا قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر رضامند ہیں۔
باسط علی کے مطابق میمن ورلڈ آرگنائزیشن کے تحت کولمبو میں میمن پریمیئر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران سری لنکا کے کھلاڑیوں نے ان کے ادارے کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش قبول کی جس میں قومی کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، عمر اکمل، عدنان اکمل اور توفیق عمر بھی کھیلتے ہیں۔
باسط علی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اس ضمن میں پی سی بی سے اجازت کے لیے رجوع کیا گیا ہے ، جے سوریا گذشتہ سال اکتوبر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کے لیے انٹرنیشنل الیون کے ہمراہ پاکستان آئے تھے، جن کا انعقاد ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم نے کیا تھا، دریں اثناء بورڈ کے ذرائع کے مطابق ماضی میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرچکی تاہم کوئی غیر ملکی کر کٹر انفرادی حیثیت سے ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک نہیں ہوا۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ انتہائی نازک حالات سے گزر رہی ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کیا جا رہا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ پاکستان سپر لیگ ضرور منعقد ہوگی۔