ٹھٹھہ پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان 80 کلو چرس سمیت گرفتار

جھرک کے قریب بولہاڑی پر پولیس کی ناکہ بندی، بلوچستان سے جیپ کے ذریعے چرس لائی جارہی تھی، 3 ملزمان فرار

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان منشیات فروش سلیم اور قاسم سموں کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جھرک کے نزدیک سی آئی اے پولیس اور منشیات فروشوںمیں مقابلہ لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ 2ملزمان گرفتار، 3 فرار۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ٹھٹھہ کے انچارج منظور پنہور کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش 2من چرس ایک گاڑی میں بلوچستان سے لے کر پیر پھٹو تعلقہ گھوڑا باری لیکر آرہے ہیں جس پر منظور پھنور نے سب انسپکٹر محمد حسین جاکھرو، قادر بروہی اور ٹیم کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جھرک تھانے کی حدودد بولہاڑی پر ناکہ بندی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔




پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان منشیات فروش سلیم اور قاسم سموں کو گرفتار کرلیا۔ منظور پنہور نے بتایا کہ فرار ہونے والے منشیات فروشوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story