ملکی معیشت تباہ ہوگئی اقتدار پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے طاہر القادری

ملکی سلامتی اور معیشت کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے، طاہر القادری

حالات کی تباہی کے زمہ دار فوج پر تنقید کر رہے ہیں ۔ طاہر القادری ؛فوٹوفائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اقتدار پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے جبکہ حالات کی تباہی کے ذمہ دار فوج پر تنقید کرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلرچلا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہوں گا، ملکی سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےنوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی

عوامی تحریک کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اقتدار پر دہشتگردوں نے قبضہ کررکھا ہے ، موجودہ حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جبکہ ملکی حالات کی تباہی کے ذمہ دار فوج پر تنقید کررہے ہیں، تاہم ہم فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Load Next Story