ون ڈے سیریز زمبابوے کیخلاف ویسٹ انڈیز کا کلین سوئپ
آخری میچ میں 5 وکٹوں سے میدان مارا، ڈیرن براوو کے ناقابل شکست 72 رنز
زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے کلین سوئپ کرلیا، آخری میچ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی، 212 رنز کا ہدف 22 گیندیں قبل حاصل کیا۔
ڈیرن براوو نے ناقابل شکست 72 رنز اسکور کیے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو کرکٹ کا سبق اچھی طرح سکھاتے ہوئے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا، آخری مقابلے میں میزبان سائیڈ کو فتح کے لیے 212 رنز کا ہدف ملا جوکہ اس نے صرف 5 وکٹیں گنوا کر 46.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
رام نریش سروان صرف 19 رنز بنا پائے، انھیں کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے ٹینوٹینڈا موٹوبوڈزی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا، اوپنر کیرن پاول کو بھی انھوں نے پویلین واپس بھیجا، میکولم والیر کے ہاتھوں کیچ ہونے سے قبل کیرن پاول نے 42 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے، نرسنگھے ڈیونرائن 21 رنز بناکر ہملٹن مساکیڈزا کا شکار بن گئے، انھیں ٹینو ٹینڈا موٹو بوڈزی نے کیچ کیا، کیرون پولارڈ کو کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں ملا، ٹینو مایو کی تھرو پر برینڈن ٹیلرنے انھیں رن آؤٹ کردیا۔
پانچویں وکٹ 167 کے مجموعے پر گری جب ڈیورائن براوو 25 رنز پر کائیل جارویس کی وکٹ بن گئے، ہملٹن مساکیڈزا نے ان کا کیچ تھاما، ڈیرن براوو 72 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انھیں میچ اور سیریز دونوں کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔