خیبر پختونخوا کالجز میں ساتویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال

مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں اساتذہ نے کل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے

مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ایسوسی ایشن نے کل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے کالجز میں ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جب کہ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اساتذہ روزانہ کالج تو آتے ہیں لیکن کلاس نہیں لیتے جس کے باعث طلباو طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ایسوسی ایشن نے کل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : خیبرپختون خوا کالج اساتذہ کی ہڑتال، عمران خان کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ساتھ چند روز قبل اساتذہ کے مذاکرات میں صرف نجکاری واپس لینی کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ نے آپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔
Load Next Story