حکومت تعلیم اورصحت كے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

بیس كمانڈرسمنگلی ایئربیس نے كوئٹہ كی خوبصورتی كی بحالی كیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان كےاقدامات کی تعریف کی

حكومت تعلیم اورصحت كے شعبوں میں پاک افواج كی خدمات كوقدر كی نگاہ سے دیكھتی ہے، نواب ثنااللہ زہری ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے كہا ہے كہ صوبائی حكومت تعلیم اورصحت كے شعبوں كی بہتری كیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات كررہی ہے اوراس مقصد كیلئے ان شعبوں كیلئے مختص فنڈز میں كئی گنا اضافہ كیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بیس كمانڈرسمنگلی ایئربیس ایئركموڈورمحمدندیم صابرنے ملاقات کی جس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری جب کہ چین كی ایئرفورس اورپی اے ایف كے اشتراک سے ایئرشو کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیس كمانڈرسمنگلی ایئربیس سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت تعلیم اورصحت كے شعبوں میں اقدامات كررہی ہے جب کہ اس مقصد كیلئے ان شعبوں كیلئے مختص فنڈز میں كئی گنا اضافہ كیا گیا ہے جس كے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں حكومت تعلیم اورصحت كے شعبوں میں پاک افواج كی خدمات كوقدر كی نگاہ سے دیكھتی ہے اور پاكستان ایئرفورس كی جانب سے شرح خواندگی میں اضافے اورصوبے كے بچوں كوبہترتعلیم كی فراہمی كے منصوبوں میں ہرممكن تعاون كرے گی۔




اس موقع پر بیس كمانڈرسمنگلی ایئربیس ایئركموڈورمحمدندیم صابر نے سماجی شعبہ كی ترقی اوركوئٹہ كی خوبصورتی كی بحالی كیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان كے وژن اورعملی اقدامات كو قابل تعریف قراردیتے ہوئے كہاكہ سمنگلی ایئربیس میں بھی ایئرپورٹ روڈ كی خوبصورتی كے منصوبوں كی طرز پر كام كیا جا رہا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ كو آگاہ كیا كہ 20 نومبر2017ءكو چین كی ایئرفورس اورپی اے ایف كے اشتراک سے ایئرشو كا انعقاد كیا جارہا ہے جس كا مقصد سی پیک میں دونوں برادر ممالک كے تعاون اوراشتراک كو اُجاگركرنے كے ساتھ ساتھ بلوچستان كے عوام كو لڑا كا طیاروں كے مظاہرے دیكھنے كا موقع بھی فراہم كرنا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ كوبحیثیت مہمان خصوصی ایئرشومیں شركت كی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرشو كے انعقاد پرمسرت كا اظہاركرتے ہوئے اسے اہم پیشرفت قراردیا اوركہاكہ وہ اپنی كابینہ اوراراكین اسمبلی كے ہمراہ ایئرشومیں شریک ہوں گے، بیس كمانڈر نے وزیراعلیٰ كو پاكستان ایئرفورس میں مقامی افراد كوروزگار كے مواقعوں كی فراہمی سے متعلق آگاہ كرتے ہوئے بتایا كہ اس وقت سمنگلی ایئربیس كے مختلف شعبوں میں مقامی نوجوانوں كی بہت بڑی تعداد خدمات سرانجام دے رہی ہے جن كی كاركردگی قابل ستائش ہے، وزیراعلیٰ نے مقامی نوجوانوں كوباعزت اورباوقار روزگار كے مواقعوں كی فراہمی پر پاكستان ایئرفورس كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اس یقین كا اظہار كیا كہ روزگار كے مواقعوں كو مزید وسعت دی جائے گی۔ بعدازاں بیس كمانڈر نے وزیراعلیٰ بلوچستان كو پی اے ایف كا سوینئر پیش كیا جب كہ وزیراعلیٰ نے انہیں یادگاری شیلڈ دی۔
Load Next Story