ہیرے کی انگوٹھی واپس کرنے پر لڑکی نے امریکی بھکاری کو لکھ پتی بنا دیا

انگوٹھی کی تلاش جب فقیر تک پہنچی تو فقیر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگوٹھی واپس کر دی۔

ریاست میسوری میں سڑک کے کنارے بیٹھے فقیر کے کشکول میں خیرات دینے کے دوران ایک لڑکی کی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی جا گری۔ فوٹو: فائل

امریکا میں سڑک کنارے بھیک مانگنے والے فقیر کی ایمانداری نے اسے لکھ پتی بنا دیا۔


ریاست میسوری میں سڑک کے کنارے بیٹھے فقیر کے کشکول میں خیرات دینے کے دوران ایک لڑکی کی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی جا گری۔ انگوٹھی کی تلاش جب فقیر تک پہنچی تو فقیر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگوٹھی واپس کر دی۔ ایمانداری کے مظاہرے پر لڑکی نے فقیر کو مقامی سلیبرٹی بنا دیا، اس کی مدد کیلیے باقاعدہ طور پر ایک فنڈ بھی بنایاگیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع ہو گئے۔
Load Next Story