آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو: سعودی میڈیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں: پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے، آرمی چیف

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
Load Next Story