ڈگریوں کی تصدیق پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن اور ایچ ای سی میں مذاکرات کامیاب

رکن پارلیمنٹ کی ڈگری جعلی ہونے پر متعلقہ یونیورسٹی، ایچ ای سی کو آگاہ کرے گی جو الیکشن کمیشن کو بتائے گا۔

ڈگری جعلی ہونے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا، معاہدہ ۔ فوٹو فائل

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی ،الیکشن کمیشن اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے طریقہ کار پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اور ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری نے شرکت کی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی ڈگری کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو ڈگری بھجوائے گا، ارکان کی بی اے کی ڈگری متعلقہ یونیورسٹی دیکھے گی، ڈگری جعلی ہونے پر رکن پارلیمنٹ کی انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کی اسناد بھی یونیورسٹی ہی چیک کرے گی۔ جن کے جعلی ہونے پر متعلقہ یونیورسٹی، ایچ ای سی کو آگاہ کرے گی جو الیکشن کمیشن کو بتائے گا۔ ڈگری جعلی ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ارکان کی اسناد کی تصدیق کے لیے عدالتی ہدایات پر من وعن عمل کیا جائے گا.

 

Recommended Stories

Load Next Story