نیشنل ایکشن پلان انتہا پسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے احسن اقبال

دشمن کی ناپاک نظریں سی پیک پر ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر داخلہ 

دشمن کی ناپاک نظریں سی پیک پر ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر داخلہ . فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان انتہاپسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رینجرز دفاع پاکستان میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان انتہاپسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے، ہمیں اپنی کمزوریوں پر نظر رکھتے ہوئے اپنی طاقت اور کامیابیوں پر فخرکرنا ہوگا، دشمن کی ناپاک نظریں سی پیک پر ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کرم ایجنسی میں دھماکے سے کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید نے فرائض سے آگے بڑھ کر قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی، دہشت گرد محاصرے میں ہیں ان کا خاتمہ ہونے پر چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔
Load Next Story