بھارتی عدالت کا سری سانتھ پر تاحیات پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی پابندی برقرار رکھنے کا اعلان
بھارتی عدالت نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ بولر سری سانتھ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
کیرالہ ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کی جانب سے تاحیات پابندی اٹھانے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سی ای او راہول جوہری کی جانب سے کیرالہ ہائیکورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں پیسر سے پابندی ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈویژنل بنچ نے فیصلہ سنایا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد تاحیات پابندی پر عدالت نظر ثانی کی اپیل پر کارروائی کی مجاز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پابندی ختم ہونے کے بعد سری سانتھ کو سپورٹ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔