انتخابات کیلئے ووٹرز کو شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے وزیراعظم

اب تک 9کروڑ 30لاکھ قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے جس میں سے 3کروڑکارڈ مفت جاری کئےگئے، چیئرمین نادرا

نادرا اس بات کو یقنی بنائے کہ کوئی بھی ووٹر قومی شناختی کارڈ سے محروم نہ رہے،وزیراعظم فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ انتخابات کے لئے ہر بالغ شہری کو قومی شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے۔


چیئرمین نادرا سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ کوئی بھی ووٹر قومی شناختی کارڈ سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ایک خصوصی مہم کا آغاز کرے تاکہ قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے شہری اپنا کارڈ آسانی سے بنوا کر اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کر سکیں۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا اب تک 9کروڑ 30لاکھ قومی شناختی کارڈ جاری کر چکا ہے جس میں سے 3کروڑ مفت کارڈ جاری کئےگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story