پیٹرول 3 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 35 پیسے مہنگا

پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 106 روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 113 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 79 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل میں 3 روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا، فوٹو فائل

وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔


2008 میں بننے والی جمہوری حکومت نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 95 سے 98 فیصد اضافہ کیا،عالمی منڈیوں میں کساد بازاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کا جواز بنا کر حکومت نے 2008 میں 50 روپے کے قریب ملنے والے پٹرول کی قیمت 100 روپے سے بھی اوپر پہنچا دی اور اب جب اقتدار کے ختم ہونے میں صرف 15 دن رہ گئے ہیں تو حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔

اب حکومت کے گرائے گئے پیٹرول بم کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 53 پیسے اضافے کے بعد 106 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 4 روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 113 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے 79 پیسے اضافے سے 103 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 98 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
Load Next Story