کوئٹہ میں دھماکا اورفائرنگ انسپکٹر سمیت 8 اہلکار شہید

نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ٹائم بم ڈیوائس سے نشانہ بنایا

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹرعبدالسلام موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن

نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار جب کہ قمبرانی روڈ پرفائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹرشہید ہوگیا۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارشہید جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ٹرک میں 35 سے زائد اہلکارسوارتھے، شہرکے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورطبی عملہ الرٹ ہے۔ پولیس اورایف سی نے دھماکےکی جگہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اور علاقے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔


دوسری جانب کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی انسپکٹرعبدالسلام بھی موقع پر ہی شہید ہوگیا۔


Load Next Story