کراچی میں سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

ایک ملزم کی شناخت ہوگئی جو اغوا، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ایس ایس پی راؤ انوار

ایک ملزم کی شناخت ہوگئی جو اغوا، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ایس ایس پی راؤ انوار۔ فوٹو: فائل

سپر ہائی وے پر مبینہ طور پر پولیس سے مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ پولیس نے سپر ہائی وے جنجال گوٹھ پر چھاپا مارا تو ملزمان نے سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکاروں سے مقابلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس جوان محفوظ رہے۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت زیارت گل کے نام سے کر لی گئی جو قتل، مختصر مدت کے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
Load Next Story