دہشتگرد افغانستان کی سرزمین حملوں کیلئے استعمال کررہے ہیں سرفراز بگٹی

ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہم دہشت گردوں سے جنگ جیتیں گے، وزیر داخلہ

ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہم دہشت گردوں سے جنگ جیتیں گے، وزیر داخلہ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں جب کہ غیرملکی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھماکا 8 بج کر25 منٹ پر ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جب کہ ابھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں، کل تک اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے گا، لاہور سے فرانزک ٹیم آرہی ہے جو اس جگہ کا معائنہ کرے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں پولیس ٹرک پربم حملہ، 7 اہلکارشہید

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سامنے سے لڑ رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ لڑیں گے اور جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنایا گیا، بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں جب کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔
Load Next Story