افغان صوبہ کُنڑ میں دھماکے سے 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

حکام کی جانب سے حملوں میں طالبان کے ہی ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کی جانب سے حملوں میں طالبان کے ہی ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان صوبے کُنڑ میں سڑک کنارے نصب بم سے 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ کُنڑ کے علاقے دنگم میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ان کے ساتھی پولیس اہلکار دوسری گاڑی میں منتقل کر کے اسپتال لے جا رہے تھے کہ آچانک یہ گاڑی سڑک پر نصب ایک اور بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔



صوبے کے گورنر فضل اللہ واحدی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہو گئیں۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کی جانب سے حملوں میں طالبان کے ہی ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان صوبہ غزنی میں چیک پوسٹ پر کئے گئے حملے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story