عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کے مقدمات گہرائی سے دیکھ رہے ہیںچیف جسٹس

عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، جسٹس میاں ثاقب نثار

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت،فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ دونوں مقدمات کو گہرائی سےدیکھ رہے ہیں اور فیصلہ بھی ایک ساتھ دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کی سماعت کررہا ہے۔نااہلی کی درخواست مسلم لیگ (ن)کے رہنما حینف عباسی نے دائر کررکھی ہے۔ جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر جب کہ درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ عدالت میں پیش ہوئے تو سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گہرائی سے دونوں مقدمات کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو سارک کانفرنس کے لئے سری لنکا جانا ہےجس پر اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر جواب دینا چاہتا ہوں۔


چیف جسٹس نے وکیل جہانگیر ترین سے استفسار کیا کہ کمپنی کے شیئرز کی خریداری کے لیے کتنی رقم خرچ ہوئی ہم جاننا چاہتے ہیں کہ شیئرز کے لیے کتنی رقم لگائی گئی یہ بھی بتائیں کہ اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدے،جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ غلط ہے کہ اللہ یار اور حاجی خان باورچی اور مالی ہیں یہ دونوں افراد جہانگیرترین کے پرانے ملازم ہیں، اللہ یار نے 13ملین کے شیئر خرید کر 46 میں فروخت کیے۔

گزشتہ روز سماعت پر سپریم کورٹ جہانگیر ترین کی جانب سے اراضی کی ملکیت سے متعلق جمع کرائی گئی دستاویزات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف لیز معاہدے سے حقائق واضح نہیں ہوتے۔

Load Next Story