لاہور پولیس کی ویب سائٹ پر مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری

ویب سائٹ پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے مکمل کوائف فراہم کیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی فہرست میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رکن مطیع الرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

لاہور پولیس کی ویب سائٹ پر 109 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔



ویب سائٹ پر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے مکمل کوائف فراہم کیے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کی فہرست میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رکن مطیع الرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی ہی کے منصور اور قاری احسان الحق کے سروں کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔


اس ویب سائٹ پر شہریوں کو اپنی موبائل سمز کی تفصیلات جاننے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

Load Next Story