تلہار وزارت بجلی کے احکامات نظر انداز لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
کاروبار زندگی مفلوج، امتحانات کیلیے طلبا کی تیاریاں متاثر،شہری ذہنی اذیت سے دوچار
LONDON:
حیسکو سب ڈویژن تلہار نے وفاقی وزارت پانی اور بجلی کے احکامات نظر انداز ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے ہو گیا، کاروبارزندگی مفلوج،سالانہ امتحانات کیلیے طلبا کی تیاریاں متاثر۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پانی اور بجلی نے پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے لیکن حیسکو سب ڈویژن تلہار نے وفاقی حکومت کے اس اعلان کو نظر انداز کر کے تلہار اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک کردیا ہے جسکے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور سالانہ امتحانات کے لیے طلبا کی تیاریاں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
تلہار کے رہائشیوں نے حیسکو چیف حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہار اور ملحقہ علاقوں سے علانیہ و غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔