جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک آزمائشوں سے گزررہی ہے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی
چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں جب کہ پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک آزمائشوں سے گزررہی ہے۔
حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں، پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک آزمائشوں سے گزررہی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت کوجلاوطن کرکےعوام سے دورکیا گیا اور ہماری حکومتیں ختم کی گئیں، میڈیا ٹرائل کیا گیا، کبھی آئی جے آئی تو کبھی مخالفین میں پیسے بانٹے گئے جب کہ بے نظیرنے ہرجگہ آمر اور دہشت گردوں کو للکارا لیکن شیطانی قوتوں کے حملے میں بے نظیرکوشہید کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دینے کے لیے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی دونوں کو عوام کی فکر ہے جب کہ میاں صاحب اورخان صاحب سندھ میں آکرکہتے ہیں یہ کھنڈربن گیا لیکن ان کو کہتا ہوں کہ سندھ کوشاہ لطیف کی دعا ہے یہ کبھی کھنڈر نہیں بنے گا مگر آپ کی سیاست کھنڈرضروربن جائے گی، یہاں کام بھی بہت ہوا لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ سندھ میں سب ٹھیک ہوگیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ سندھ کو وفاق سے کچھ نہیں ملتا، صرف اعلانات ہوتے ہیں اور میاں صاحبان جھوٹے پروپیگنڈا کے ماہر ہیں وہ 4 بار سندھ آئے ہیں،اربوں روپے کا اعلان کرگئے مگر دیا کچھ نہیں جب کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی بھی نہیں ملتایہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پراجیکٹس وقت سے پہلے مکمل ہورہے ہیں لیکن ہمیں بتائیں سندھ میں وفاقی حکومت کے اکا دکا پراجیکٹ مکمل کیوں نہیں ہوتے اور ہم سے سپر ہائی وے چھین کر کہا گیا موٹروے بنارہے ہیں مگر جتنا موٹروے بنا وہ بھی آج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کراچی کی گرین لائن کا منصوبے کے نام پر صرف کھڈے نظرآتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحبان کہتے ہیں ترقی ہورہی ہے مگر میاں صاحب کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب ترہورہا ہے اور کارخانے بند ہورہے ہیں،مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل بنادیا ہے جب کہ ہماری جدوجہد اس نظام اوراستحصال کے خلاف ہے، پیپلزپارٹی جمہوری اورمنصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے۔