پولیس کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے نور الحق
جوان ایمانداری سے فرائض دیں، شہداد پور ٹریننگ کالج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کی 145 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ٹریننگ کالج ایس ایس پی نورالحق رندِ نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دے، ہر انسان کی عزت اولین ہے، پی ٹی سی ایک درس گاہ ہے، ہم ہر نوجوان کی ذہنی اور جسمانی تربیت کرتے ہیں تاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کر سکے ۔
پولیس کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے، آپ لوگ پولیس کا نام روشن کریں، قبل ازیں انہوں نے اپر کورس کے 143، انٹر کورس کے 570، پروبیشنر کے 52، لوئر کورس کے 26 جبکہ 14 لیڈیز ٹرینیز کی پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ ٹرینیز نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف آئٹم پیش کیے جس میں اینٹی ڈکیت آپریشن کے علاوہ دیگر پروگرام شامل تھے۔ آخر میں سندھ کی ثقافت ہو جمالو پیش کی گئی۔