پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کواپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے اعزاز چوہدری

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کر رکھا ہے، اعزاز چوہدری

سنیٹر الیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی: فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے۔


پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچوہدری نے سنیٹر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔
Load Next Story