بچن فیملی نے ’’دیوالی‘‘ منانے سے انکار کردیا

دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ نہایت اہتمام سے مناتے ہیں

بچن فیملی نے اس سال دیوالی منانے سے انکار کردیا ہے ؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کے مشہور ''بچن خاندان'' نے رواں سال ہندوؤں کا مذہبی تہوار ''دیوالی'' منانے سے انکار کردیا ہے۔

دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ نہایت اہتمام سے مناتے ہیں۔ اس موقعے پر گھروں میں چراغاں کے ساتھ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار، چاہے ان کا تعلق ہندو مت سے ہو یا نہیں، اس تہوار کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے گھروں میں دیوالی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں فلم انڈسٹری کے تمام افراد شرکت کرتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بچن فیملی نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم فنکاربھی اپنے گھروں میں دیوالی کی پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گھر دی جانے والی پارٹی کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا میں جاری رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن ہرسال اپنے گھر دیوالی کی تقریب منعقد کرتے ہیں تاہم اس بار پوری بچن فیملی نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیتابھ کے اس فیصلے نے بھارتی میڈیا سمیت تمام فنکاروں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچن فیملی کے رواں سال ''دیوالی'' نہ منانے کی وجہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے ہیں۔ رواں سال مارچ میں ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کا انتقال ہوگیا تھا، اسی لیے بچن فیملی نے اس سال دیوالی منانے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن سمیت ان کے گھر کسی بھی فرد نے بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے دی جانے والی پارٹیوں میں بھی شرکت نہیں کی ہے۔
Load Next Story