کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوں گے ترجمان الیکشن کمیشن
فواد چوہدری نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اکیلے ملاقات سے انکار کیا، ترجمان
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الزامات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز پہلے فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری سے اکیلے ملاقات سے انکار کیا، چیف الیکشن کمشنر نے دوسرے فریق کی موجودگی میں ملاقات کرنے پر حامی بھری، ملاقات سے انکار پر فواد چوہدری کو صدمہ ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا، فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے سے گریز کریں کیونکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔