جے یوآئی کی اے پی سی میں کیڑے نکالنا مناسب نہیںحنیف عباسی

فضل الرحمن کومبارکباد دیتا ہوں،اسماعیل بلیدی، قیام امن کیلیے مذاکرات ہی حل ہیں،عباس آفریدی

اے پی سی میں جوبھی طے پایا اس پرعمل نہیں ہوسکے گا، اسحاق خاکوانی،’’کل تک‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ جے یوآئی کی اے پی سی بہت بڑی کانفرنس تھی جس میں کیڑے نکالنا مناسب نہیں۔

اس میں 60 سے زائد قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ قبائل کے تمام مسائل کا حل جرگے میں ہوتاہے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما محمد اسمعٰیل بلیدی نے کہاکہ میں مولانا فضل الرحمن کوایک اچھے اقدام پرمبارکباد دیتا ہوں۔ہم نے عمران خان کوبھی بلایا تھا مگرپتہ نہیں وہ کن وجوہات کی بنا پرنہیں آسکے تاہم عمران خان بھی مذاکرات کے حق میں ہیں۔ آل پارٹیزکانفرنس کے فیصلے کوامریکاکوبھی ماننا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر عباس خان آفریدی نے کہا کہ قیام امن کیلیے مذاکرات ہی حل ہیں فاٹا قبائل کا مسئلہ کسی ایک ایشو کی وجہ سے نہیں ہے بہت سی وجوہات ہیں۔




اس اے پی سی کا میرے ذہن کے مطابق کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ تھوڑے دن بعد حکومت ختم ہونیوالی ہے۔اتنی زیادہ سیاسی قیادت کی موجودگی میں کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی۔تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی نے کہاکہ یہ لوگ امریکا کیخلاف بات اس لیے نہیں کرتے کیونکہ ان کے مفادات ہیں ۔قیام امن کے لیے اصل بات یہ ہے کہ امریکا کو خطے سے نکلنا چاہیے۔اگر تمام جماعتیں اتنی ہی متحد ہیں تو تحریک انصاف کو ایک طرف چھوڑ کر مسئلہ حل کرلیں۔اے پی سی میں جو بھی طے پایا اس پر عمل نہیں ہوسکے گا کیونکہ تھوڑے دن بعد ہی حکومت چلی جائے گی۔
Load Next Story