نسان نے جاپانی مارکیٹ میں گاڑیوں کی پیداوار روک دی

غیرمصدقہ سرٹیفکیشن کی وجہ سے کمپنی اب تک مارکیٹ سے 12 لاکھ گاڑیاں واپس لے چکی ہے

غیرمصدقہ سرٹیفکیشن کی وجہ سے کمپنی اب تک مارکیٹ سے 12 لاکھ گاڑیاں واپس لے چکی ہے۔ فوٹو: فائل

آٹو کمپنی نسان نے گزشتہ روز جاپانی مارکیٹ کے لیے گاڑیوں کی پیداوار روکنے کااعلان کیا ہے۔


فرم نے کہاکہ تھرڈ پارٹی تفتیش کاروں نے پتا چلایا کہ مذکورہ خلاف ضابطہ کام اس کے 6 میں سے 3جاپانی پلانٹس پر بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کے باوجود جاری رہا، اس مس کنڈکٹ کو کمپنی کے صدر نے ''پرانی عادت'' قرار دیا اور کہاکہ ہمیں اسے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ جاپان کی دوسری بڑی آٹو فرم کو انسپیکشن اسکینڈل کاسامنا ہے، غیرمصدقہ سرٹیفکیشن کی وجہ سے کمپنی اب تک مارکیٹ سے 12 لاکھ گاڑیاں واپس لے چکی ہے، چند ہفتے قبل کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں فراہمی کے لیے گاڑیاں ڈیلرز کو دینے سے قبل عملے کی جانب سے بغیر مناسب اتھارٹی حتمی معائنہ کاری کا اعتراف کیا تھا۔
Load Next Story