قائداعظم یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا
فیسوں میں اضافہ واپس لینےپرطلباء نے احتجاج ختم کردیا جب کہ یونیورسٹی بھی کھول دی گئی
KARACHI:
وفاقی دارالحکومت میں قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیسوں میں 10 فیصد اضافہ واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کااحتجاج رنگ لے آیا۔ طلباء کے احتجاج نے یونیورسٹی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی روز سے بند جامعہ کھول دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: گردشِ ایام میں قائداعظم یونیورسٹی کی نصف صدی
ڈپٹی کمشنراسلام آباد اور ایس ایس پی ساجد کیانی کی سربراہی میں مذاکرات کا آخری دور وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اشرف کے گھر پر ہوا جو کامیاب رہا۔ مذاکرات میں یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور یونیورسٹی بھی کھول دی گئی ہے۔
احتجاج کے باعث یونیورسٹی کے اندر اور باہر لگی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں اور طلباء کی جامعہ میں آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےتاہم تدریسی عمل پیرسے شروع کیا جائے گا۔